پی ایس ایل9: سپلیمنٹری اور ریپلیسمنٹ ڈرافٹنگ آج ہو گی

لاہور: (سپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کے لیے سپلیمنٹری اور ریپلیسمنٹ ڈرافٹنگ آج ہو گی۔ ذرائع کے مطابق تمام فرنچائزز اپنے انیسویں اور بیسویں کھلاڑیوں کا چناؤ کریں گی، جن فرنچائزز کے کھلاڑی دستیاب نہیں ان کے متبادل کھلاڑی بھی چنے جائیں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے 9 ویں سیزن کا آغاز 17 فروری کو لاہور سے ہو گا، ایونٹ کے پہلے مرحلے کے میچز لاہور اور ملتان میں ہوں گے، رواں سال پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں ہو گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پی ایس ایل کا شیڈول جاری کیا جا چکا ہے، 12فروری سے ٹیموں کی آمد اور پریکٹس سیشنز کا سلسلہ شروع ہو گا۔