آئی سی سی نے سری لنکن کرکٹ بورڈ کی رکنیت بحال کردی

دبئی : (سپورٹس ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نے سری لنکن کرکٹ بورڈ کی رکنیت بحال کردی گئی ہے۔ یاد رہے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نومبر 2023 میں ورلڈ کپ کے دوران بورڈ کومعطل کی تھی،آئی سی سی نے کہا تھا کہ سری لنکا نے ممبر ہونے ناطے اپنے فرائض کی سنگین خلاف ورزیاں کی ہیں ، بورڈ آزادانہ کام کرنے اور حکومتی دخل اندازی کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام رہا ۔

بعدازاں آئی سی سی نے سری لنکن ٹیم کو انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی تھی،سری لنکن کرکٹ بورڈ کی فنڈنگ آئی سی سی خود کنٹرول کرے گی۔
واضح رہے کہ آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں سری لنکن سے انڈر 19ورلڈ کپ کی میزبانی بھی لے لی گئی تھی،جس کی میزبانی اب جنوبی افریقا کر رہا ہے۔