نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ 5 فروری سے قبل مجھے سزا ہو جائے گی، سب کو پتا ہے اسے معلومات کہاں سے ملی؟،بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل میں میڈیا سے گفتگو
راولپنڈی(نیوز ڈیسک) بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے سائفر کیس میںجج، جیوری اور پراسیکیوشن سب ایک ہیں یہ میچ فکس ہے، نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ 5 فروری سے قبل مجھے سزا ہو جائے گی، سب کو پتا ہے اسے معلومات کہاں سے ملی؟ عدالت اسے بلاکر پوچھے۔ اڈیالہ جیل آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت قائم عدالت میں سائفر کیس کی سماعت کے موقع صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے سائفر کیس کا فیصلہ 5 فروری تک دینا ہے۔
نواز شریف مفرور ہے اسکو ریلیف پر ریلیف دیا جارہا ہے،میں 6 ماہ سے جیل میں ہوں ،ہمارا حق چھینا جارہا ہے ہماری نمائندگی سرکاری وکیل کیسے کرسکتے ہیں۔نواز شریف اور آصف زرداری کے کیسز اوپن اینڈ شٹ ہیں انکو کوئی نہیں پوچھتا۔میرے کیسز کا ٹرائل روزانہ ہورہا ہے۔
بدترین کریک ڈاون کے باعث عوام کا آزادی سے رہنے کا بنیادی حق متاثر ہو رہا ہے، ملک میں بنیادی انسانی حقوق کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں، میرے وکلا الیکشن لڑ رہے ہیں اس لئے آج عدالت میں پیش نہیں ہوسکے ہم کیس پوری طرح سے لڑیں گے پیر سے لیگل ٹیم جائے گی۔
صحافی کے سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ ہمارے بیشتر وکلاءالیکشن کمپین میں ہیں کیسز بھی بہت زیادہ ہیں کیسے پیش ہونگے۔ہماری انسانی حقوق سے متعلق درخواست سپریم کورٹ میں ہے اسکو نہیں سنا جارہا۔صدر مملکت سے انسانی حقوق کی درخواست بارے سوال کے جواب میں بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھااس وقت عارف علوی کی کوئی نہیں سن رہا،نواز شریف کسی سے امید لگائے بیٹھا ہے وہ اسکو الیکشن جتوائیں گے۔
میں 6 ماہ سے جیل میں ہوں میری پارٹی کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔ہمارا حق چھینا جارہا ہے ہماری نمائندگی سرکاری وکیل کیسے کرسکتے ہیں۔یول پلیئنگ فیلڈ کے حوالے سے سب جھوٹ بول رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوںکا کمال ہے کہ اس نے سافٹ ویئر اَپ ڈیٹ کر کے خیبر پختونخوا میں دو پارٹیاں بنا دیں۔