اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) نگران وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہو گیا، اجلاس میں کابینہ نے 8 فروری 2024ء کو ہونے والے عام انتخابات میں سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق فوج اور سول آرمڈ فورسز حساس حلقوں میں کوئیک ریسپانس فورس کے طور پر فرائض سرانجام دیں گی۔
واضح رہے کہ الیکشن میں فوج تعیناتی کی سمری وزارت داخلہ کی جانب سے وفاقی کابینہ کو ارسال کی گئی تھی، ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے بھی فوج سمیت دیگر سکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کا کہا تھا۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ایف بی آر اصلاحات اور تشکیل نو پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی، ایف بی آر میں اصلاحات پر ریونیو ڈویژن حکام نے بریفنگ دی۔
اجلاس کے دوران کابینہ نے نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی، کمیٹی میں خارجہ، آئی ٹی، قانون و انصاف، کامرس، نجکاری کے وزراء شامل ہیں، ذرائع کے مطابق کمیٹی ایف بی آر میں اصلاحات پر سفارشات دے گی۔