وفاقی کابینہ نے ایران سے سفارتی تعلقات بحال کرنے کی منظوری دے دی، ذرائع

اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس اختتام پذیر ہو گیا۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اجلاس کے دوران وفاقی کابینہ نے ایران سے سفارتی تعلقات بحال کرنے کی منظوری دے دی، کابینہ ذرائع کے مطابق پاکستانی سفیر جلد واپس جاکر ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

وفاقی کابینہ نے قومی سلامتی کمیٹی فیصلوں کی توثیق کر دی، وزیراعظم آفس قومی سلامتی کمیٹی اور وفاقی کابینہ کے فیصلوں کا اعلامیہ جاری کرے گا۔