انتخابی مہم میں پلاسٹک کے بنے پینا فلیکس پر پابندی عائد ہونے کا امکان

غیر سرکاری تنیظم کی الیکشن کمیشن سے انتخابی مہم میں پلاسٹک کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کیلئے درخواست جمع

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پینا فلیکس اور بینرز بننے سے فضائی الودگی کا خدشہ،الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی مہم میں پلاسٹک کے بنے پینا فلیکس پر پابندی عائد کرنے کا امکان۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق غیر سرکاری تنیظم کی جانب سے الیکشن کمیشن سے انتخابی مہم میں پلاسٹک کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کیلئے درخواست جمع کروا دی گئی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے عام انتخابات میں سیاسی امیدواروں کی جانب سے انتخابی مہم میں لاکھوں ٹن پلاسٹک استعمال کیا جائے گا۔
الیکشن کمیشن ایسی پالیسی بنائے کہ انتخابی مہم میں پلاسٹک کے استعمال پر پاپندی لگائی جائے۔ انتخابی مہم اور عام انتخابات میں ہزاروں ٹن پلاسٹک استعمال کیا جائیگا ۔ درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پلاسٹک کے بنے پینا فللکیس,بینرز انتخابی نشان پر پابندی لگائی جائے۔
انتخابات میں ووٹروں کیلئے کھانے پینے کے انتظامات میں ڈس پیلزبیل میڑیل استعمال کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن اپنے جاری کردہ ماحول دوست نوٹی فکش پر عمل درآمد کروائے۔درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پنجاب اور خصوصا لاہور میں روز بروز سموگ میں اضافہ ہورہا ہے جس سے شہریوں میں گلے کی بیماریاں بڑھ رہی ہیں جبکہ سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اس لئے الیکشن کمیشن ماحول دوست پالیسی بنائے جس سے آلودگی میں مزید اضافہ نہ ہوا۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2024 کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کیا تھا۔ ضابطہ اخلاق سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے تیار کیا ہے، الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی تجاویز کو بھی ضابطہ اخلاق میں شامل کیا جس کے مطابق سیاسی جماعت یا شخص الیکشن کمیشن کے منظور شدہ سائز سے بڑے پوسٹر، ہینڈ بل، پمفلٹس، بینرز اور پوسٹرز نہیں لگا سکتا۔