نواز شریف کی تاحیات نااہلی ختم کرنا لندن پلان کا حصہ ہے: علیمہ خان

علیمہ خان—فائل فوٹو
علیمہ خان—فائل فوٹو

بانیٔ پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی تاحیات نااہلی ختم کرنا لندن پلان کا حصہ ہے۔

لاہور میں بانیٔ پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کی۔

انہوں نے بتایا کہ ہمارے بھائی نے ڈیڑھ برس پہلے ہی بتا دیا تھا، لندن میں معاہدہ کیا ہوا ہے جس کے تحت سب کچھ اسکرپٹ کے مطابق چل رہا ہے۔

علیمہ خان کا مزید کہنا ہے کہ ہمیشہ پُر امید رہنا چاہیے، ججز نے انصاف دینے کا عہد کیا ہوا ہے، مگر بانیٔ پی ٹی آئی کو انصاف نہیں مل رہا۔

بانیٔ پی ٹی آئی کی ہمشیرہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہائی کورٹ سے امید کی کرن نظر آتی ہے تو پاکستان بھر میں خوشی کی لہر دوڑ جاتی ہے۔