کوئٹہ اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس

---فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

صوبہ بلوچستان کی وادی کوئٹہ اور اس کے گردو نواح میں زلزلے کا جھٹکا محسوس کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلہ پیما مرکز کا بتانا ہے کہ زلزلےکا مرکز افغانستان کا جنوب مغربی حصہ تھا۔

زلزلے کی گہرائی 98 کلو میٹر تھی۔

کوئٹہ کے کسی بھی حصے سے ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں گلگت اور اس سے ملحقہ علاقوں میں ریکٹر اسکیل پر 3.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔