اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چیئرمین پی ٹی اے نے کہا ہے کہ گزشتہ 3ماہ میں ٹیکس نہ دینے پر 5 لاکھ موبائل فونز بلاک کردیئے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں چیئرمین پی ٹی اے نے کمیٹی کے ممبران کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہم نے پانچ دفعہ حکومت پاکستان کو کہا ہے کہ ٹیکس بہت زیادہ ہے، ہم کہتے ہیں پاکستان میں موبائل فری ہونا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ جو بھی موبائل 60دن میں ٹیکس جمع نہ کروائے اس کو بلاک کر دیا جاتا ہے، گزشتہ 3 ماہ میں ٹیکس نہ دینے پر 5 لاکھ موبائل بلاک کیے گئے ہیں۔