الیکشن ٹریبونل نے پی ٹی آئی کے اعظم سواتی کی اپیل مسترد کردی

اعظم سواتی: فوٹو فائل
اعظم سواتی: فوٹو فائل

الیکشن ٹریبونل نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی کی اپیل مسترد کردی۔

اعظم سواتی نے این اے 15 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔

الیکشن ٹریبونل کے جج کامران حیات نے آر او کا فیصلہ بحال رکھتے ہوئے اپیل خارج کر دی۔

سینیٹر اعظم سواتی نے مانسہرہ میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15 سے نواز شریف کے خلاف کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے۔