کراچی کے علاقے ملیر سٹی کے قریب جھونپڑیوں میں آگ لگنے سے 2 خواتین سمیت 4 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے، آگ سے متعدد جھونپڑیاں جل گئیں۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق 6 فائر ٹینڈرز اور واٹر ٹینکرز آگ بجھانے کے عمل میں شامل رہے، آگ بجھانے کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے۔
ڈپٹی میئر سلمان عبداللّٰہ بھی جائے وقوعہ پر پہنچے، امدادی کاموں کا جائزہ لیا اور کہا کہ آگ لگنے کی تحقیقات کی جائے گی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ سے 40 سے زائد جھونپڑیاں جل گئی ہیں۔
دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملیر سٹی کے قریب 140 سے زائد جھونپڑیاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔