ایک ہزار کے جعلی نوٹ بھی زیرگردش، اسٹیٹ بینک ڈائریکٹر کا بڑا انکشاف

کراچی (نیوز ڈیسک) جعلی نوٹوں کے حوالے سے بڑا انکشاف ہوا ہے، اسٹیٹ بینک کے ڈائریکٹر نے کہا کہ ملک میں سب سے زیادہ ایک ہزار روپے کے جعلی نوٹ گردش میں ہیں۔اسٹیٹ بینک کے ڈائریکٹر فنانس قادر بخش نے کہا کہ دو سال میں ملک بھر سے جعلی نوٹوں کے بیس ہزار کرنسی نوٹ پکڑے گئے، اگر کسی بینک کی اے ٹی ایم سے جعلی نوٹ نکلتا ہے تو اس پر کرنسی نوٹ کی مالیت کا سو گنا جرمانہ کیا جائے گا۔

یعنی اگر اے ٹی ایم سے پانچ ہزار کا جعلی نوٹ نکلتا ہے تو بینک پر پانچ لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں جعلی نوٹ کی کوئی شکایت رجسٹرڈ نہیں ہوئی ہے، گزشتہ دو سال میں دس ہزار جعلی نوٹس بینکوں نے پکڑے۔ڈائریکٹر فنانس قادر بخش نے کہا کہ بینکوں پر اے ٹی ایم میں ڈالے گئے نوٹوں کی سی سی ٹی وی ویڈیو نوے روز تک رکھنا لازم ہے۔