9مئی واقعات : بانی پی ٹی آئی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے

فیصل آباد: (نیوز ڈیسک) 9 مئی واقعات پر انسداد دہشت گردی عدالت سے بانی پی ٹی آئی ، سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے ۔

عدالت کی جانب سے بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر رہنماؤں کو آج عدالت طلب کیا گیا تھا۔

تھانہ سول لائن میں حساس ادارے کے دفتر پر حملے اور توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، مقدمہ میں بانی پی ٹی آئی ، فواد چودھری ، زرتاج گل ، شہباز گل اور دیگر رہنماؤں کو نامزد کیا گیا تھا۔