شمالی وزیرستان، بارودی سرنگ کا دھماکا، بکریاں چَرانے والے 3 بچے جاں بحق

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

شمالی وزیرستان میں میر علی کے علاقے کھجوری میں بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا ہے۔

شمالی وزیرستان پولیس کے مطابق دھماکے میں بکریاں چرانے والے 3 بچے جاں بحق ہو گئے۔

شمالی وزیرستان پولیس نے بتایا ہے کہ جاں بحق بچوں کی عمر5 سے 15 سال کے درمیان ہے۔

مقتول بچوں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔