جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی-ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے قافلے پر ڈیرہ اسماعیل خان میں حملہ ہوا ہے۔
ترجمان مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے قافلے پر انٹر چینج پر فائرنگ کی گئی۔
ابتدائی معلومات کے مطابق مولانا فضل الرحمان حملے میں محفوظ ہیں۔
سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کے قافلے پر دو اطراف سے فائرنگ کی گئی۔
ترجمان سربراہ جے یو آئی کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے بیٹے مولانا اسجد کا گاؤں عبدل خیل میں ولیمہ تھا۔