مکڑی نے برطانوی خاتون کے کان میں جالا بنا دیا

لندن(این این آئی)مکڑی نے برطانوی خاتون کے کان میں جالا بنا دیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لوسی وائلڈ نامی خاتون کو کان میں مسلسل خارش اور سنسناہٹ محسوس ہونے پر تشویش ہوئی جس پر اس نے کان صاف کرنے والے جدید اسمارٹ بڈ این الیکٹرانک ایئر کی مدد سے کان کے اندرونی حصے کا جائزہ لیا تو وہ حیران رہ گئیں کہ اس کے کان میں مکڑی موجود ہے،خاتون نے کان میں زیتون کا گرم تیل ڈالا جس سے مکڑی باہر آگئی لیکن اسے پھر بھی درد محسوس ہوتا رہا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپتال جانے پر خاتون کو پتا چلا کہ مکڑی نے اس کے کان میں جالا بنا دیا ہے۔ڈاکٹروں نے خاتون کے کان کو مکمل طور پر صاف کردیا ہے۔