آڈیٹر کی نشست کے علاوہ ایگزیکٹو کمیٹی کی 10 نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب
راولپنڈی (نیوز ڈیسک) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے سالانہ انتخابات برائے سال 2024-25 کے لئے آڈیٹر کی نشست کے علاوہ ایگزیکٹو کمیٹی کی 10 نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوگئے سینئر وکیل اظہر محمود مغل کی سربراہی میں 5 رکنی الیکشن بورڈ نے بلامقابلہ منتخب ہوئے والے امیدواروں کی فہرست جاری کردی ہے جس کے مطابق آڈیٹر کی نشست پر حمزہ عباسی بلامقابلہ منتخب ہوئے جبکہ ایکزیکٹو کمیٹی کی 10 نشستوں پر عائشہ کھوکھر، نیلوفر رباب، ثوبیہ حسین، اسدرفیق، سبطین رضوی، عبدالحفیظ، کامران علی، جہانگیر مغل اور نایاب آصف شامل ہیں جبکہ الیکشن بورڈ نے 13 جنوری کو ہونے والے بار کے انتخابات کے لئے دیگر نشستوں پر حتمی امیدواروں کی فہرست بھی جاری کر دی ہے جس کے مطابق صدارت کی نشست کے لئے انتظار مہدی شاہ اور واصف علی چوہدری کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہوگا نائب صدر کی ایک نشست پر خاتون امیدواروں شہناز بیگم اور نزہت سردار کے علاوہ غلام علی صدیقی سیکریٹری کی نشست پر راجہ امتیاز علی ہون، راجہ ثاقب حنیف جنجوعہ اور شاہد ظفر، جوائنٹ سیکریٹری کی نشست پر سعد بن شفیق، عید محمد اور معظم احمد طارق، فنانس سیکرٹری کی نشست پر نور احمد خان اور رستم نذیر جبکہ لائبریری سیکریٹری کی نشست پر عبدالقدوس اور فائزہ اقبال کے درمیان مقابلہ ہوگا۔