شاہ محمود قریشی کا نام مزید 12 کیسز میں شامل کردیا گیا

ویڈیو گریب
ویڈیو گریب

شاہ محمود قریشی کا نام مزید 12 کیسز میں شامل کرتے ہوئے ان مقدمات میں ان کی گرفتاری ڈال دی گئی۔

شاہ محمود قریشی کےخلاف سانحہ9 مئی کے راولپنڈی ضلع میں 12 مقدمات درج ہیں۔

راولپنڈی: پراسیکیوٹر نے عدالت میں تمام 12 مقدمات میں 2 جنوری تک جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے تمام مقدمات میں ایک ساتھ تفتیش کی اجازت مانگ لی۔

شاہ محمود جی ایچ کیو، آرمی میوزیم حملہ،حساس ادارہ دفتر حملہ کیس میں  ملزم نامزد ہیں۔

شاہ محمود قریشی میٹرو بس اسٹیشن جلانے کے مقدمات میں بھی  ملزم نامزد ہیں۔