الیکشن کمیشن کے فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے، بیرسٹر گوہر علی

اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ انٹرا پارٹی الیکشن کالعدم قرار دینے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے۔

بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ ہمارے پاس پلان بھی موجود ہے، یہ پی ٹی آئی کے خلاف سازش ہے، یہ فیصلہ ذاتیات پر مبنی ہے، الیکشن کمیشن پر ہمارےتحفظات ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم نے پارٹی الیکشن آئین و قانون کے مطابق کرائے، الیکشن کمیشن نے ہمارا انتخابی نشان واپس لینے کا تہیہ کر رکھا تھا۔

بیرسٹر گوہرعلی نے کہا کہ صرف پی ٹی آئی کا الیکشن دیکھا گیا باقی پارٹیوں کو چھوڑا گیا، الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کریں گے۔