عوامی خدمت میرا مشن کارکردگی کی بنا پر کامیابی حاصل کریں گے۔ ملک اعتبار
اسلام آباد (نیوز رپورٹر) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے الیکشن شیڈول کے اعلان کے ساتھ ہی پاکستان مسلم لیگ نواز کے سابق ایم این اے وامیدوار حلقہ پی پی 5 ملک اعتبار خان کھنڈا نے جنڈ آر او آفس میں اپنے کاغذات جمع کرا دیے ان کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لیے کھنڈا سے روانگی کے موقع پر سابق چیرمین ضلع کونسل اٹک ملک عطا محمد خان , وفاقی سیکرٹری ملک شہریار خان, ملک فیصل یار خان, نوابزادہ ملک عمر, شمشاد خٹک, ملک آصف بڈھھیال, ملک عابد خان, پروفیسر ملک علی اختر, ملک اعظم خان کھنڈا, ملک ممتاز خان , چیرمین یوسی کھوڑ ملک امیر خان, یوسی احمدال قاضی احمدال, نصیر خٹک سابق نائب ناظم , ملک عتیق خان بڈھیال, چوہدری ارشد مٹھیال, سپوک پرسن سجاد چوہان, ملک عبداللہ کمڑیال, ملک غلام شاہ, چوہدری مختار, سردار محمد مبین خان, سردار لیاقت حیات خان, ناظم یوسی تھٹہ ندیم خان, ملک جمشید جنڈ, سردار دولت ندیم خان, سردار غلام قاسم اور ملک نذر خان کھنڈا کے علاوہ پنڈی گھیب اور اٹک سے معززین علاقہ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی اس موقع پر ملک اعتبار خان کھنڈا کا کہنا تھا کہ آغاز پر ہی لوگوں کی جانب سے ملنے والی پذیرائی نے میرے حوصلوں کو تقویت دی ہے میں نے پہلے بھی اپنے دور اقتدار میں اس علاقے کی تعمیر وترقی کے لیے جو کچھ کیا وہ سب کے سامنے ہے مستقبل میں بھی اسی وژن پر عمل پیرا رہوں گا اس موقع پرسپوک پرسن کھنڈا گروپ سجاد چوہان اور شمشاد خٹک نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا