اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) سوئی ناردرن گیس نے صارفین کی مشکلات میں اضافہ کرتے ہوئے اربوں روپے کے اضافی ماہانہ فکسڈ چارجز لگا دیئے۔
ذرائع کے مطابق اوگرا نے خاموشی سے فکسڈ چارجز وصولی کی اجازت دے دی ہے اور فکسڈ چارجز نومبر کے گیس بلوں میں شامل کر کے بل جاری کیے گئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ 0.9 ہیکٹا میٹر گیس استعمال والے پروٹیکٹڈ صارفین ماہانہ 400 روپے فکسڈ چارجز دیں گے جبکہ 1.5 ہیکٹا میٹر تک استعمال والے نان پروٹیکٹڈ صارفین ایک ہزار روپے اضافی بل دیں گے۔
اس حوالے سے سوئی ناردرن گیس حکام کا کہنا ہے کہ ماہانہ فکسڈ چارجز حکومت کی منظوری سے شامل کیے گئے ہیں، یہ صارفین سے زیادتی ہے لیکن ہم مجبور ہیں۔
سوئی گیس حکام نے کہا کہ صارفین اس فکسڈ چارجز کو ہائیکورٹ میں چیلنج کرسکتے ہیں، اندازہ ہے کہ صارفین سے لیے جانے والے یہ سالانہ 60 سے 70 ارب روپے بنتے ہیں۔