اسلام آباد: (سپورٹس ویب ڈیسک) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے لیے جنوبی افریقہ کے ریان مارون کو فیلڈنگ کوچ مقرر کردیا۔
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے فیلڈنگ کوچ کا سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بیان بھی زیر گردش ہے۔
اپنے پیغام میں ریان مارون نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی فیملی کا حصہ بننے پر خوشی ہے۔
ANNOUNCEMENT — Quetta Gladiators appoint South African Ryan Maron as Team Fielding Coach. pic.twitter.com/jjQW3rTCIZ
— Azam KhanQGمیری پہچان پاکستان (@Azamkhanpcc) December 20, 2023
خیال رہے کہ ریان مارون اس سے قبل افغانستان کرکٹ ٹیم اور ویسٹ انڈیز ٹیم کے بھی فیلڈنگ کوچ رہ چکے ہیں۔