اسلام آباد اور گرد و نواح میں 5.8 شدت کا زلزلہ

لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسلام آباد اور گرد و نواح میں پانچ اعشاریہ آٹھ شدت کے زلزلے سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ مری اور آزاد کشمیر میں بھی زلزلہ کی جھٹکے محسوس کیے گئے۔
اس کے علاوہ مالاکنڈ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے جھٹکوں سے عوام میں خوف و ہراس پھیلا گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔زلزلہ پیما مرکز کا بتانا ہے کہ زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کی گہرائی 140 کلو میٹر زیر زمین تھی۔ زلزلے کا مین مرکز دودا مقبوضہ کشمیر تھا،زلزلے کی وجہ سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات سامنے نہیں آئیں۔