اقوام متحدہ اپنی پیش کردہ قراردادوں کی پاسداری کرانے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے
اسلام آباد (نیوز رپورٹر) سابق ممبر ضلع کونسل راولپنڈی سید تنویر محمد شاہ نے فلسطین میں عارضی جنگ بندی کے بعد شدید بمباری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کے انسانی حقوق کو روند رہا ہے اسرائیل نے ایک بار پھر ظلم کی انتہا کرتے ہوئے انسانی حقوق کی پامالی کی بدترین مثال پیش کی معصوم بچوں کا خون پانی کی طرح بہایا جا رہا ہے انسانی حقوق کی علمبردار تنظیمیں سب کچھ دیکھنے کے باوجود بھی کچھ نہیں کر رہی ہیں جبکہ اقوام متحدہ بھی فلسطین کے حوالے سے اپنی پیش کردہ قراردادوں کی پاسداری کرانے میں مکمل طور پر ناکام ہے یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ فلسطینیوں سے اظہار یک جہتی کا ہے مظلوم فلسطینیوں کی مدد کے لیے عالم اسلام کو یکجا اور متحد ہونا ہو گا عرب ریاستوں کو فلسطین کے مسئلے پر اپنی بے حسی کو ختم کرنا ہو گا اور اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کر کے فلسطینیوں کا ساتھ دیتے ہوئے ان کی مدد کرنا ہو گی قبلہ اول بیت المقدس کی حفاظت کسی ایک ملک کا فرض نہیں بلکہ ہر کلمہ گو مسلمان کا فرض ہے فلسطینی ماوں بہنوں اور بیٹیوں اور بچوں پر بمباری بند کرانا عالم اسلام کے حکمرانوں اور افواج پر فرض ہے