چوہدری نثار عل خان نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کو پروان چڑھایا۔ شیخ محمد اسلم

ہمارے سیاسی مخالفین نے کوئی کام ایسا نہیں کیا جس کے بل بوتے پر آج وہ ووٹ مانگ سکیں

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے معاون خصوصی شیخ محمد اسلم نے کہا یے کہ سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ایک بااصول, باکردار اور محب وطن لیڈر ہیں ان کا سیاسی میدان میں مقابلہ کسی بھی سیاستدان کے بس کی بات نہیں انھوں نے ہمیشہ اصولوں اور نظریات کی سیاست کی پارٹیاں اور عہدے ان کے لیے کوئی معنی نہیں رکھتے یہی وجہ ہے کہ آج پورا علاقہ چٹان کی طرح ان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور ان کی کامیابی کے لیے جدوجہد کر رہا ہے میں تمام لوگوں کا مشکور ہوں جو دیگر پارٹیوں کو چھوڑ کر ہمیں باضابطہ طور پر شمولیت کی دعوت دے رہے ہیں اور اپنی سیاسی وابستگیاں ہمارے ساتھ جوڑنے کے لیے پرعزم ہیں انشاللہ وقت کے ساتھ ساتھ سب کے پاس حاضری دوں گا تمام کارکنان ہمارا قیمتی اثاثہ اور سرمایہ ہیں ہمارا قائد اپ لوگون کی طاقت سے ایک مرتبہ پھر ایوانوں کی زینت بنے گا اور علاقائی پسماندگی کے خاتمے کے لیے اقدامات کرے گا سب جانتے ہیں کہ چوہدری نثار علی خان کے سیاسی مخالفین کو بھی اقتدار کا موقع ملامگر انھوں نے کوئی کام بھی ایسا نہیں کیا جس کے بل بوتے پر وہ آج عوام سے ووٹ مانگ سکیں آج یہ سب ملکر بھی ہمارے قائد کا مقابلہ نہیں کر سکتے کیونکہ ان کے پاس نہ تو کوئی ایجنڈہ ہے اور نہ ہی کوئی سیاسی بیانیہ ہے ہمارے قائد نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کی ان کی کارکردگی کے نشان ہر گلی اور محلے میں موجود ہیں لوگ بھی جان چکے کہ اس لیڈر کے اقتدار میں آئے بغیر علاقائی تعمیر وترقی کا سفر ادھورا ہے