ریاض(نیوز ڈیسک)سعودی عرب میں کھجور کے ایک سرمایہ کار اور کسان نے کھجور سے کاسمیٹک مصنوعات تیار کر کھجور کو سے پرفیوم اور شیمپو میں بدل دیا۔عرب ٹی وی کے مطابق کھجورکی دنیا میں تقریبا 30 سال کا تجربہ رکھنے والے ایک سرمایہ کار اور کسان علی الیاسین نے کہا کہ “میں نے 1998 میں کھجور کے درخت اگانے اور اس کے اجزا سے مختلف اشیا تیار کرنا شروع تیار کردیا۔
انہوں نے کہا کہ “پھر 2015 میں ہم نے کھجور کے پاڈر تیار کر کے کھجور کے درختوں کی دنیا میں مینوفیکچرنگ انڈسٹریز کے منصوبے کا آغاز کیا۔ ہم نے کھجور کو خشک کیا اور ان کی نمی کو ہٹا کر ایک ایسا پاڈر بنایا جو سفید شکر کی جگہ لے سکے”۔
انہوں نے مزید کہا کہ “ان کوششوں کے ضمن ہم آج تک 60 متبادل مصنوعات تیار کرنے میں کامیاب رہے ہیں، جن میں کھجور کے کیپسول، گولیاں، لیکن پرفیوم کا خیال ہماری جدید ترین پروڈکٹ ہے۔الیاسین نے نشاندہی کی کہ کھجور کے عطر کا خیال “کھجوروں کی خصوصیات اور ان کے مشتقات” سے متاثر ہونے کے بعد کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ “میں نے بہترین خام سے خوشبو دار تیل شامل کرنے کے علاوہ کھجور سے نکالے گئے بہترین قدرتی عناصر کا استعمال کیا جس سے پرفیوم تیار کیا گیا۔ کھجور کے عطر کی قیمتی 200 سے 300 سعودی ریال کے درمیان ہیں۔