نگراں وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس افغان طالبان کمانڈرز کی جانب سے دہشتگردی کے منظم حملوں کی سہولت کاری کے ثبوت موجود ہیں۔
کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جان اچکزئی نے کہا کہ ٹانک اور کرک واقعے میں ہلمند کا شہری ملوث تھا، اس کا بھائی افغان طالبان کا قندھار میں بڑا کمانڈر ہے۔
جان اچکزئی نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے افغانستان کو دہشت گردی کے ثبوت فراہم کیے جانے کے باوجود ڈبل گیم کھیلا جا رہا ہے، دہشت گردی کے مراکز پاکستان کیلئے مستقل خطرہ ہیں، ہم نے بار بار افغانستان سے مطالبہ کیا ہے دہشت گرد ہمارے حوالے کیے جائیں۔
نگراں صوبائی وزیر نے کہا کہ کسی غیر ملکی نے الیکشن مہم میں حصہ لیا یا جعلی ووٹ ڈالنے کی کوشش کی تو سزائیں دیں گے۔