پنجاب میں صرف شجاعت سے اتحاد ہوگا، جاوید لطیف

پنجاب میں صرف شجاعت سے اتحاد ہوگا، جاوید لطیف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ پنجاب میں چوہدری شجاعت کے سوا کسی سے انتخابی اتحاد نہیں ہوگا۔ 

شیخوپورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ الیکشن میں تاخیر ہوگی تو ریاست اور ن لیگ کو نقصان پہنچے گا۔ الیکشن سے ہی ملکی ترقی کی راہیں کھلتی ہیں۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ دوسرے صوبوں میں سیاسی اتحاد کرسکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ نے بروقت فیصلہ دے کر قوم اور ملک کو بچالیا۔

جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ نظریہ کمزور ہوجائے تو ملک قائم نہیں رہتے، دہشت گردی سرحدپار سے ہو یا ریاست کے اندر، دونوں جرم ہیں۔