ہمارا سیاسی کردار سب کے سامنے ہے، ہمیشہ خدمت کی سیاست کو پروان چڑھایا، چوہدری کامران
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) حلقہ این اے 53 و پی پی دس میں مسلم لیگ نواز کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا مختلف دھڑے اور برادریاں دیگر جماعتوں کو چھوڑ کر مسلم لیگ نواز کے قافلے میں شامل ہونے لگے گذشتہ روز چکری کے نواحی گاوں بلاول میں شمولیتی پروگرام منعقد کیا گیا جو جلسے کی شکل اختیار کر گیا بلاول سے ملک صفدر, ملک آصف اور ملک الطاف نے پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑ کر مسلم لیگ نواز میں شمولیت اختیار کی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان مسلم لیگ نواز پنجاب کے نائب صدر و امیدوار حلقہ این اے 53 انجینئیر قمر السلام راجہ اور سابق ایم پی اے چوہدری کامران اسلم تھے جبکہ ان کے ہمراہ سابق چیرمین یوسی کولیاں حمید ملک قیصر عباس, سابق ناظم یوسی چکری چوہدری عرفان, چوہدری اکسیر, چوہدری فاروق اور چوہدری الطاف بھی موجود تھے اپنے خطاب میں انجینئیر قمر السلام راجہ کا کہنا تھا کہ میں نئے شامل ہونے والوں کا تہہ دل سے مشکور ہوں آپ لوگوں کی وابستہ توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا میاں نواز شریف ملک میں خوشحالی کا ایجنڈہ لے کر آئے ہیں ان کی قیادت میں ملک تعمیر وترقی کی راہ پر گامزن ہو گا آج کے جم غفیر مے ثابت کر دیا کہ یہ علاقہ مسلم لیگ نواز کے چاہنے والوں کا گڑھ ہے ہم مسلم لیگ نواز کی مضبوطی اور کارکنان کو یکجا کرنے کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے سابق ایم پی اے چوہدری کامران اسلم کا کہنا تھا کہ انجینئر قمر السلام راجہ کو خوش آمدید کہتا ہوں جنھوں نے وقت نکالا ہمارا سیاسی کردار سب کے سامنے ہے ہم نے ہمیشہ امن محبت اور بھائی چارے کو فروغ دیا اور ہر وہ کام کیا جس سے اس علاقے کی عوام کا فائدہ ہوا ماضی میں اس علاقے کو پسماندگی میں دھکیلنے والوں کو عوام ووٹ کی طاقت سے مسترد کریں گے ہماری خدمت کے نشان علاقے بھر میں موجود ہیں انشااللہ مسلم لیگ نوقز کے پلیٹ فارم سے عوامی حقوق کی جدوجہد کرتے رہیں گے
راولپنڈی۔ چکری کے نواحی گاوں بلاول میں منعقدہ شمولیتی پروگرام سے انجینئیر قمر السلام راجہ اور چوہدری کامران اسلم خطاب کر رہے ہیں