بانی پی ٹی آئی کا جوڈیشل ریمانڈ منظور

---فائل فوٹو
—فائل فوٹو

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کر لیا۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت کی۔

سابق وزیرِ اعظم کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔

نیب نے بانی پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی اور مزید 3 روز کا ریمانڈ مانگا۔

عدالت نے نیب کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کر لیا۔