سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو اڈیالہ جیل سے نیب نے اپنی تحویل میں لے لیا۔
وارنٹ کے متن کے مطابق فواد چوہدری کو کرپشن کیس میں گرفتار کیا گیا اور انہیں اب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
استحکامِ پاکستان پارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے وارنٹ چیئرمین نیب نے جاری کیے تھے۔
واضح رہےکہ فواد چوہدری پہلے سے گرفتار ہیں جہاں گزشتہ روز راولپنڈی کی عدالت نے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجا تھا۔