آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی اہم امریکی حکومتی اور عسکری حکام سے ملاقاتیں

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے امریکا کے دورے میں اہم امریکی حکومتی عہدیداروں اور عسکری حکام سے ملاقاتیں کی ہیں۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق ان ملاقاتوں میں سیکریٹری آف اسٹیٹ انٹونی بلنکن، سیکریٹری دفاع جنرل لائیڈ جے آسٹن سے ملاقات شامل ہیں۔

آرمی چیف کی نائب امریکی وزیرِ خارجہ وکٹوریہ نولینڈ، نائب قومی سلامتی مشیر جوناتھن فائنر سے بھی ملاقات ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل چارلس کیو براؤن سے بھی ملاقات ہوئی۔

ان ملاقاتوں میں دوطرفہ دلچسپی، عالمی و علاقائی سلامتی کے باہمی امور اور بین الاقوامی تنازعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔