نگراں پنجاب حکومت نے کرتار پور میں ٹی ڈی سی پی ریزارٹ بنانے کا فیصلہ کر لیا۔
یہ فیصلہ نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرِ صدارت اجلاس میں کیا گیا۔
اجلاس میں سیکریٹری ٹور ازم پنجاب راجہ جہانگیر انور نے نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو کرتار پور درشن ریزارٹ پر بریفنگ دی۔
نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کرتار پور درشن ریزارٹ کا جامع پلان طلب کر لیا۔
نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کرتار پور راہداری سے منسلک 50 کمروں کے ہوٹل پراجیکٹ کی منظوری دی۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سکھ زائرین کو پنجاب میں بہترین سہولتیں مہیا کریں گے، محض مذہبی سیاحت نہیں بلکہ سکھ بھائیوں کو دل سے دعوت دیتے ہیں۔
نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے یہ بھی کہا کہ ایمن آباد، فاروق آباد، ننکانہ اور کرتار پور میں زائرین کے لیے سہولتیں دی جائیں گی۔