بدھ مت دور کا 2 ہزار سال قدیم اسٹوپا دوران مرمت گرگیا

ضلع خیبر میں بدھ مت دور کی 2 ہزار سال قدیم سفولا اسٹوپا کی عمارت کا ایک حصہ دوران مرمت گرگیا۔

درہ خیبر میں لنڈی کوتل بازار کے قریب دو ہزار سال قبل تعمیر ہونے والی سفولا اسٹوپا عمارت کی مرمت کی جا رہی تھی کہ اس دوران اچانک عمارت کا ایک حصہ گرگیا، جس سے قدیم آثار کو نقصان پہنچا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق سفولا اسٹوپا عمارت کی تعمیر و مرمت کا کام دوبارہ شروع کردیا گیا ہے۔ 

سفولا اسٹوپا عمارت پاک افغان شاہراہ کے کنارے ایک پہاڑی چوٹی پر قائم ہے۔ جسے کاشاں دور سلطنت میں تعمیر کیا گیا تھا۔ گندھارا تہذیب کی یہ قدیم عمارت خستہ حالی کا شکار تھی۔