درابن میں شہید ہونے والے 23 جوانوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، نماز جنازہ ڈیرہ اسماعیل خان گیریژن میں ادا کی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ میں کور کمانڈر پشاور اور دیگر فوجی افسران نے شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ نماز جنازہ میں جوانوں، سول افسران اور عوام کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج ہر قیمت پر دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔