پاکستان میں ٹاپ ٹرینڈ سرچز کیا رہیں؟ گوگل نے بتادیا

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

جہاں ایک طرف نئے سال کی آمد ہے وہیں کیوں نہ ایک نظر سال 2023ء میں رونماہ ہونے والے گوگل کی دلچسپ اور یادگار لمحات پر نظر ڈالی جائے۔ 

سال 2023ء میں ٹاپ ٹرینڈ سرچز سے پاکستانی ناظرین کی مختلف دلچسپیوں اور بدلتے ہوئے ذوق کا اظہار ہوتا ہے جن میں تفریح اور کرکٹ کے شوق سے لے کر خبروں کی زینت بننے والی کہانیاں اور واقعات شامل ہیں۔

اس سال کے دوران ٹاپ ٹرینڈنگ سرچز، 2023 میں پاکستانیوں کو اپنی جانب متوجہ کرنے والے مختلف رجحانات کی ایک دلکش جھلک پیش کرتی ہیں۔ آئیے ہم اس سال کی فہرستوں میں شامل ہونے والی سرچز پر ایک تفصیلی نگاہ ڈالتے ہیں۔

عوام کی مختلف دلچسپیوں کے مجموعے کی عکاسی کرتی ہوئی 2023ء کے لیے پاکستان میں ”شخصیات“ کے لیے ٹاپ 10 ٹرینڈنگ سرچز میں مختلف نام نظر آئے، جن میں حریم شاہ اور علیزہ سحر اس سال سرچ کی جانے والی شخصیات میں سرفہرست ہیں۔ تیسرے نمبر پر بالی ووڈ کے اداکار ٹائیگر شروف ہیں جنہیں اس سال ان کی خیریت کے حوالے سے افواہوں کے باعث سرچ کیا گیا ہے۔

کرکٹ کے پاکستانی شائقین عبداللّٰہ شفیق، سعود شکیل جیسے ہونہار نوجوان کھلاڑیوں اور ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ حسیب اللّٰہ خان کو سرچ کرتے رہے۔ 

پاکستان کے نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ بھی عوامی مفاد کے سبب سب سے آگے تھے جو سیاست میں قوم کی دلچسپی کی عکاسی کرتے ہیں۔ 

اس کے علاوہ گلین میکسویل اور شبمن گل نے بھی عالمی کپ کرکٹ میں اپنی متاثر کن کارکردگی کی بدولت فہرست میں اپنی جگہ بنائی جبکہ عثمان خان نے پاکستان سپر لیگ میں اپنی شاندار اننگرز کی وجہ سے توجہ حاصل کی۔

اسرائیل اور غزہ کی جنگ تمام خبروں میں سب سے آگے رہی، لہٰذا اس سال سب سے زیادہ ٹرینڈ نگ سرچ کے طور پر یہ خبر سامنے آتی ہے۔ دوسری جانب لوگوں نے احساس پروگرام کو بھی سرچ کیا جو اس فہرست میں اگلی ٹرینڈنگ سرچ ہے اور یہ حکومت کی مالی امداد کی اسکیموں میں عوام کی دلچسپی کی عکاسی کرتی ہے۔

پشاور دھماکے کے ہولناک واقعات کی خبر نے امن اور سلامتی کے حوالے سے قوم کو اجتماعی تشویش میں مبتلا کر دیا۔ اس کے علاوہ پاکستانی عوام، پاکستانی روپے جیسے معاشی اشاریوں کو بھی سرگرمی سے تلاش کرتے رہے جو غیر ملکی زر مبادلہ کے اتار چڑھاؤ کی شرح سے خود کو باخبر رکھنا چاہتے تھے اور یہ ٹرینڈ مالی معاملات کے بارے میں ان کی گہری آگہی کو ظاہر کرتا ہے۔

فاطمہ طاہر، علیزہ سحر اور عمران ریاض خان سے متعلق خبریں اور ہر دم مقبولیت برقرار رکھنے والے اکشے کمار، کاجول اور محمد عامر سے متعلق خبریں بھی اس سا ل کی ٹرینڈنگ سرچز میں شامل تھیں۔

سال 2023ء میں اس کیٹگری میں ٹاپ ٹرینڈنگ سرچز پاکستانیوں کے مفادات، مذہبی تہواروں، کھیلوں کی تقریبات اور سیاسی سنگ میل کے امتزاج کے بارے میں گہری اور دلچسپ انسائٹس فراہم کرتی ہیں۔ اس کیٹگری میں ٹاپ فائیو ٹرینڈنگ سرچز اور کرکٹ کے لیے ملک کے غیر متزلزل جوش و خروش کو ظاہر کرتی ہیں، جس میں پاکستان سپر لیگ، عالمی کرکٹ کپ، ایشیا کپ 2023ء، انڈین پریمیر لیگ اور ایشز (Ashes) جیسے بڑے ٹورنامنٹ نمایاں طور پر ٹاپ 5 پوزیشن پر رہے جبکہ لنکا پریمیر لیگ نے نویں پوزیشن حاصل کی۔

ان سرچز کے رجحانات میں مذہبی تعطیلات بھی نمایاں رہیں۔ مثال کے طور پر پاکستان میں لوگوں نے عیدالفطر 2023ء رمضان المبارک اور عید الاضحیٰ مبارک کی تلاش کے ساتھ خوشی کی تقریبات کے لیے بھی اپنے جوش و خروش کو اظہار کیا۔

سیاسی محاذ پر پاکستان کے قومی انتخابات 2023 کی سرچ بھی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر رہی جس نے جمہوری عمل میں پاکستانیوں کی دلچسپی کو اجاگر کیا۔

پاکستان میں سنیما کا منظرنامہ متنوع اور مسلسل ترقی پذیر ہے جو اس سال کی ٹاپ ٹرینڈنگ سرچز میں نظر آیا۔ نولن (Nolan) کی اوپن ہائیمر (Oppenheimer) کی عمدہ عکاسی نے ٹرینڈنگ سرچز کی فہرست میں اوّل مقام حاصل کیا جس کے بعد بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر فلمیں ’جوان ‘اور ’پٹھان‘ تھیں۔ اپنے نسائی نکتہ نظر اور گرل پاور کی متاثر کن کہانی کے ساتھ عالمی رجحان باربی پاکستان میں خاص طور پر مقبول تھی جس نے اسے ٹاپ 5 میں شامل کرایا۔

اس کے علاوہ ٹائیگر 3، غدر2، جان وِک 4 اور ایکسٹریکشن 2 کی کامیابی بھی ظاہر ہوتی ہے کیوں کہ ناظرین عالمی فلمی مارکیٹوں سے مزید ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلموں کے لیے بے چین تھے۔ اسی دوران دیسی اور ہلکے پھلکے مزاح کے خواہشمند پاکستانیوں نے اپنی توجہ کیری آن جٹا 3 کی جانب مبذول کی اور ٹی وی سیریز فرضی نے بھی اس فہرست میں اپنی جگہ بنائی۔

کھانا پکانے کی ٹاپ 10 ٹرینڈنگ سرچز میں مختلف ذائقوں کی تراکیب، تکنیکس اور روایات کی تلاش نظرآتی ہیں۔ فہرست کے ابتدائی تین درجات برصغیر کی سب سے مشہور سوغات سموسے، مزیدار کلیجی اور تہواروں سے متعلق تمام میٹھے پکوانوں کے شہنشاہ شیر خُرما نے حاصل کیں۔ پاکستان میں گوشت کے شوقین افراد نے نمکین گوشت کو اس فہرست میں جگہ بنانے میں مدد کی اور ظاہر ہے کہ پیک شدہ ٹماٹر کیچپ کے گھریلو متبادل کی ترکیب بھی ان سرچز میں شامل تھی۔

لذیذ اور آسانی سے تیار ہونے والے اسنیکس میں سے چکن رول کی ترکیب بھی اس فہرست میں شامل ہے۔ تاہم مشروبات میں سے تربوز کا جوس ایک خوش آئند اضافہ ہے جو اس سال پاکستان کے جھلستے ہوئے موسم گرما میں ٹھنڈے اور جس میں پانی کی کمی پوری کرنے والی ٹریٹس کی خواہش کو اجاگر کرتے ہیں۔

کلاسک اسٹیک کی ترکیب اور مقبول عام تکہ بوٹی کی شمولیت بار بی کیو اور گوشت سے بنے پکوانوں کے ساتھ پاکستان کی وابستگی کوظاہر کرتے ہیں۔

کرکٹ کی دلچسپ دنیا میں، پاکستان میں 2023ء میں سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے ٹاپ 3 میچوں کی سرچ سے اس کھیل کے لیے قوم کے جوش و جذبے کی عکاسی ہوتی ہے۔ پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ، پاکستان بمقابلہ افغانستان اور پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا انتہائی دلچسپ مقابلے تھے۔ عالمی کرکٹ کپ کے آخری مرحلے میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے میچ نے چوتھی پوزیش حاصل کی۔

کرکٹ کا شور و ہنگامہ جاری رہا جس میں مزید سخت مقابلے تلاش کیے گئے مثلاً پاکستان بمقابلہ نیدر لینڈز، پاکستان بمقابلہ بھارت، آسٹریلیا بمقابلہ انگلینڈ، پاکستان بمقابلہ سری لنکا اور پاکستان بمقابلہ انگلینڈ شامل تھے۔

اگر معاملہ کھٹائی میں پڑ جائے تو اس کے حل کی تلاش میں پاکستانی گوگل سے رجوع کرتے ہیں۔ پاکستان میں ٹاپ 10 ٹرینڈنگ ’’How to‘‘ سرچز ان سوالات کی ایک جھلک پیش کرتی ہے جو لوگوں نے سرگرمی سے تلاش کیے تھے۔ اس سال واٹس ایپ چینلز متعارف کرائے گئے جن میں لوگوں نے بہت زیادہ دلچسپی لی اور اس طرح واٹس ایپ چینل بنانا اس سال کا سب سے بڑا ٹرینڈ بن گیا۔ پاکستانی بھی کینیڈا کے ویزے کے لیے درخواست دینے میں دلچسپی لے رہے تھے جبک کہ بعض کی دلچسپی تخلیقی اور گھریلو سرچز میں پھولوں کو زیادہ دیر تک تر وتازہ رکھنا اور ہاتھوں سے مہندی صاف کرنا شامل تھیں۔

میٹرک کے نتائج چیک کرنے جیسے معاملات کے ساتھ، امتحانی نتائج کو بڑے پیمانے پر تلاش کیا گیا۔ یہ مصنوعی ذہانت اور اس کے ارتقاء کے حوالے سے بھی ایک اہم سال رہا جسے لوگ یقینی طور پر اپنی ایپس میں شامل کرنا چاہتے تھے۔ مثلاً اسنیپ چیٹ پر AI کے بارے میں سوالات اس سال کی ٹاپ ٹرینڈنگ سرچز میں شامل رہے۔

گوگل کے ایئر ان سرچ 2023 سے پاکستانی مفادات کے بھرپور تانے بانے کا پتا چلتا ہے کیوں کہ ہم نئے سال کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ ٹاپ ٹرینڈ سرچز میں کرکٹ کی پائیدار مقبولیت سے لے کر نمایاں شخصیات کی دلچسپ زندگیوں تک مختلف موضوعات کا احاطہ کیا گیا ہے۔

سرچ کے یہ رجحانات نہ صرف ماضی کی عکاسی کرتے ہیں بلکہ ان بدلتے ہوئے مفادات کی جھلک بھی پیش کرتے ہیں جو آنے والے مہینوں میں پاکستانیوں کو نئے سال میں داخل ہونے پر محظوظ کریں گے اور سیکھنے، ترقی کرنےاور تجسس کے ایک اور سال کا جشن منائیں گے۔