اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ بزدلانہ کارروائیوں سے سکیورٹی فورسز کے حوصلے پست نہیں کئے جاسکتے۔
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے خضدار میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دھماکے میں سی ٹی ڈی ایس ایچ او محمد مراد کی شہادت پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا۔
انوارالحق کاکڑ نے شہید کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت اور بلندی درجات کی دعا کی، دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کو ہر ممکن طبی امداد دینے کی ہدایت کی۔
نگران وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانیں قربان کرنے والے شہداء کو سلام پیش کرتی ہے۔