آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر دورۂ امریکا کیلئے روانہ

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر--- فائل فوٹو
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر— فائل فوٹو

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر دورۂ امریکا کے لیے روانہ ہوگئے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف سرکاری دورے پر امریکا روانہ ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل عاصم منیر کا بطور آرمی چیف امریکا کا یہ پہلا دورہ ہے۔

ترجمان کے مطابق آرمی چیف امریکا کے اعلیٰ فوجی افسران اور دیگر سرکاری حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔