حج درخواستوں کے لیے بینک آج بھی کھلیں گے

---فائل فوٹو
—فائل فوٹو

حج درخواست گزاروں کی آسانی کے لیے بینک آج اتوار کو بھی کھلے رہیں گے۔

ترجمان وزارتِ مذہبی امور کے مطابق منگل 12 دسمبر تک حج درخواستوں کی وصولی بلا تعطل جاری رہے گی۔ 

بڑھتے حج اخراجات کے سبب پاکستانی شہریوں کی جانب سے سرکاری حج کے لیے درخواستوں کی وصولی میں عوامی دلچسپی کم ہے۔

اب تک صرف 20 ہزار 5 سو عازمینِ حج نے درخواستیں جمع کرائی ہیں۔