علاقے کی تعمیر وترقی میری اولین ترجیح ہے جیت کر عوامی محرومیوں کا ازالہ کریں گے
اسلام آباد (نیوز رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ نواز کے سابق ایم پی اے و امیدوار حلقہ پی پی دو محمد شاویز خان نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نواز ملکی ترقی وخوشحالی کی ضمانت ہے قائد میاں نواز شریف پاکستان کو مہنگائی و غربت کے بھنور سے نکالنے اور بیروزگاری کی عفریت سے جان چھڑانے کی بھرپور صلاحیت اور تجربہ رکھتے ہیں اس لیے ملک میں حقیقی ترقی کے لیے میاں نواز شریف کا ایک مرتبہ پھر وزیراعظم منتخب ہونا ضروری ہے آئندہ الیکشن میں عوامی ووٹوں کی طاقت سے پاکستان مسلم لیگ نواز ایک مرتبہ پھر اقتدار میں آئے گی اور قائدین میاں محمد نواز شریف , میاں محمد شہباز شریف, مریم نواز اور حمزہ شہباز کی قیادت میں وطن عزیز کو دوبارہ ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کر کے ایشین ٹائیگر بنائیں گے انھوں نے مزید کہا ک اقتدار میں ا کر غریبوں کا سہارا بنیں گے اس حلقے میں عوامی خادم بن کر عوامی مسائل حل کروں گا خود عام آدمی ہوں کسی غریب اور کمزور کے ساتھ حلقہ میں زیادتی برداشت نہیں کروں گا ہم نے اپنے دور اقتدار میں اس علاقے کی عوام کے لیے ریکارڈ کام کیا لوگوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے اربوں روپے کے پراجیکٹس دیے اپنی کاکردگی کی بدولت آنے والے انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے جس کے لیے ہماری تیاری مکمل ہے ہماری عوام دوست پالیسیوں کی بدولت عوام بھی ہمارے ساتھ کھڑی ہے اور ہمارا ساتھ دینے کو مکمل تیار ہے جیت کر خدمت کے اس تسلسل کو برقرار رکھنے اور عوامی مشکلات میں کمی لانے کی کوشش کریں گے