ساؤتھ ایشین گیمز 2024ء کی تیاریاں شروع نہ ہو سکیں، میزبانی چھن جانے کا خدشہ

لاہور: (نیوز ڈیسک) ساؤتھ ایشین گیمز 2024ء کی تیاریاں شروع نہ ہونے کے باعث پاکستان سے ایونٹ کی میزبانی چھن جانے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔

پاکستان کو ساؤتھ ایشین گیمز کے 14 ویں ایڈیشن کی میزبانی کرنی ہے، پاکستان نے ایشین گیمز کی میزبانی مارچ 2024ء میں کرنی ہے، ایونٹ شروع ہونے میں صرف تین ماہ باقی ہیں جبکہ تاحال ایونٹ کے حوالے سے کوئی تیاریاں شروع نہیں کی گئیں۔

ذرائع کے مطابق وزارت بین الصوبائی رابطہ کی آرگنائزنگ کمیٹی نے تاحال کسی بھی منصوبے کو حتمی شکل نہیں دی، آئی پی سی منسٹری اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے درمیان تاحال کوآرڈی نیشن نہیں ہوئی کہ میگا ایونٹ کہاں اور کیسے منعقد کیا جائے گا۔

دوسری جانب بھارت نے بھی پاکستان کو میزبانی کے حقوق سے محروم کرنے کی مہم شروع کر دی ہے۔