13ویں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اوپن گالف چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب

کراچی: (سپورٹس ڈیسک) 13ویں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اوپن گالف چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں کمانڈر کراچی ریئر ایڈمرل محمد سلیم مہمان خصوصی تھے۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اوپن گالف چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 400 سے زائد گالفرز شریک ہیں، ٹورنامنٹ میں 7 کیٹیگریز میں مقابلے ہوں گے۔

ترجمان پاک بحریہ نے بتایا کہ چیمپئن شپ کا انعقاد جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز کے زیر اہتمام پاک بحریہ کے تعاون سے کیا جا رہا ہے۔

افتتاحی تقریب سے قبل میڈیا کے نمائندوں کو چیمپئن شپ سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی، پریذیڈنٹ سروسز سپورٹس کنٹرول بورڈ ریئر ایڈمرل عبد الباسط نے میڈیا کو بریفنگ دی۔

تقریب میں سول و ملٹری افسران اور گالف کے کھلاڑیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔