سکیورٹی فورسز کا خفیہ معلومات پر آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک

ٹانک: (نیوز ڈیسک) سکیورٹی فورسز نے ٹانک میں خفیہ معلومات پر آپریشن کر کے 5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آپریشن خفیہ معلومات پر ضلع ٹانک کے علاقے مولازئی میں کیا گیا، فورسز کا دہشت گردوں کے ساتھ سخت مقابلہ ہوا جس میں 5 امن دشمن مارے گئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے میں دہشت گردوں کی تلاش اور خاتمے کیلئے آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز نے ملک میں دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کا عزم کیا ہوا ہے۔