مہنگائی کی شرح بڑھ کر 42.68 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی

گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح 41.05 فیصد تھی، ایک ہفتے میں15 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ اور 14 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 41.05 فیصد سے بڑھ کر 42.68 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی، ایک ہفتے میں 15 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، ایک ہفتے میں 14 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی اور 22 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیئے، جس کے تحت ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں ایک فیصد سے بڑھ گئی ہے۔
اعدادو شمار کے مطابق ایک ہفتے میں پندرہ اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 14 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ 22 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں پیاز کی فی کلو قیمت میں13 روپے، انڈے فی درجن 8 روپے سے زیادہ مہنگے ہوئے۔
بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک ہفتے میں 14 پیسے کا اضافہ، دال مونگ 2 روپے 44 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی، چینی کی فی کلو قیمت میں ایک روپے 13 پیسے کا اضافہ،ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 14 روپے تک مہنگا ہوگیا ہے۔

ایک ہفتے میں دال مسور کی فی کلو قیمت میں 34 پیسے کا اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 12 روپے سے زیادہ کی کمی ہوئی۔ ایک ہفتے میں آلو 5 روپے فی کلو تک سستے ہوئے،ایک ہفتے میں زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے تک کی کمی ہوئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر ایک ہفتے میں 14 روپے تک مہنگا ہوا، حالیہ ہفتے میں دال مسورکی فی کلو قیمت میں 34 پیسے کا اضافہ ہوا۔
ایک ہفتے میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 12 روپے سے زیادہ کی کمی ہوئی، آلو کی قیمت میں 5 روپے جبکہ زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے تک کی کمی ہوئی۔ مزید برآں بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2050ڈالر کی سطح پر مستحکم رہی۔جمعہ کے روز عالمی مارکیٹ کے برعکس مقامی صرافہ بازاروں میں 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 300روپے کی کمی سے 218600 روپے ہو گئی۔ اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 257روپے کی کمی سے 187414روپے کی سطح پر آگئی۔