جنرل انتخابات کے شفاف انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے تمام تر تیاریاں جلد مکمل کیں جائیں۔ کمشنر راولپنڈی
راولپنڈی(حالات نیوز ڈیسک)جنرل انتخابات کے شفاف انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے ڈویڑنل انتظامیہ کی جا نب سے الیکشن کمیشن کو غیر مشروط تعاون فراہم کیاجائے گا۔ کمشنر راولپنڈی ڈویثرن کہا کہ سکیورٹی سمیت تمام تر انتظامات کو بروقت و احسن طریقے سے مکمل کیا جائے گا لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ راولپنڈی ضلع میں 2500 پولنگ سٹیشنز قائم کئے جائیں گے اورپولنگ سٹیشنز کے لیے 1750 پولنگ بلڈنگز منتخب کی گئی ہیںاسسٹنٹ کمشنرز اپنے ایریا میں آنے والے پولنگ سٹیشنز پر بجلی کی بلاتعطل فراہمی، موبائل فون سگنلز، پینے کا صاف پانی، عمارت کی چاردیواری و دیگر تمام انتظامات مکمل کئے جائیںپولنگ سٹیشن کی سکیورٹی کا اضافی بندوبست یقینی بنایا جائے اور الیکشن عملے کیلئے راولپنڈی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے گاڑیوں کا بندوبست بھی کر دیا گیا ہے۔ کمشنر راولپنڈی ڈویثرن نے مذید کہا کہ تمام متعلقہ اداروں کی ذمہ داریوں کا تعین کرتے ہوئے الیکشن کا شیڈول آتے ہی ایک اجلاس بلا کر سب اداروں سے اس کے متعلق اپ ڈیٹ بھی لی جائے انہوں نے کہا کہ الیکشن کا شفاف انعقاد ہماری ملکی سلامتی و ترقی کے لئے ناگزیر ہے اوراس کام کوپیشہ ورانہ سے زیادہ سماجی ذمہ داری سمجھتے ہوئے الیکشن کمیشن کے کوڈ آف کنڈیکٹ پر عملدآمد یقینی بنایا جائے مقررہ ایس او پیز پر عملدرا ٓمد کے ذریعے اس امر کو یقینی بنایا جائے۔
انتخابات کے نتیجے میں جمہوریت کے تسلسل کو آگے بڑھنے میں تقویت ملےالیکشن کمیشن کی جانب سے شفاف اور غیر جا نبدارانہ انتخابات کرانے کے حوالے سے جو ضابطہ اخلا ق طے کیا جائے گا اسکو خوش اسلوبی سے انجام دینے کے لئے ہر ممکن قد م اٹھایا جائے۔ لیاقت علی چٹھہ