اسلام آباد (نیوز ڈیسک) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے طلبہ کو تحقیق اور تجربات میں اکیڈمک سپورٹ فراہم کرنے کے لئے اپنی کیمسٹری کی لیبارٹری کو اپ گریڈ کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے کیمسٹری کی لیبارٹری میں پلازما آپٹیکل ایمیشن اسپیکٹرو سکوپی مشین کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے شعبہ کیمسٹر ی کی چئیرپرسن اور تجرباتی عملے کو ہدایت کی کہ لیبارٹریز میں موجود اِن مشینوں کی حفاظت کا خاص خیال رکھیں اور اِن سائنسی آلات کے استعمال کے مثبت نتائج نکلنے چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ مشین سے بہتر نتائج کے لئے تجرباتی عملے کو اِس مشین کے استعمال کی تربیت دینی چاہئے تاکہ وہ اِس قیمتی مشین کا بہترین استعمال کرسکیں۔
وائس چانسلر نے فیکلٹی آف سائنس کے ڈین کو سائنس مضامین میں انرولمنٹ بڑھانے کی تاکید بھی کی۔انہوں نے کہا کہ سائنس مضامین کی انرولمنٹ بڑھانے کے لئے متعلقہ شعبہ جات کی جانب سے موصول ہونے والی تجاویز پر غور کیا جائے گا۔ڈاکٹر ارشاد احمد ارشد نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہماری لیبارٹریاں تمام سائنسی آلات و مشینوں سے لیس ہیں اوریہ لیبارٹریاں سٹیٹ آف دی آرٹ ہیں اور ہم نے دیگر تعلیمی اداروں کے طلبہ کو بھی اِن لیبارٹریوں کے استعمال کی سہولت فراہم کر رکھی ہے۔
قبل ازیں وائس چانسلر کو بریفنگ دیتے ہوئےشعبہ کیمسٹر ی کی چئیرپرسن ڈاکٹر عظمیٰ یونس نے کہا کہ عالمی صحت کی دیکھ بھال والی کمپنی،فریسینئس کبی لمیٹڈ، سویڈن سے یہ مشین ہمیں بطور عطیہ ملی ہے جس کے لئے ہم نے بھرپور کوشش کی تھی۔انہوں نے کہا کہ یہ مشین متنون سائنسی میدان میں ایک کارآمد مشین ہے جو کسی بھی ٹیسٹ کے لئے سمپل کا سیکنڈوں میں تجزیہ کرتی ہے۔
کسی سے ڈرنے والے نہیں‘ جو بھی ڈی چوک آئے گا اسے گرفتار کریں گے، وزیرداخلہ
پی ٹی آئی احتجاج؛ اراکینِ قومی اسمبلی عامر ڈوگر، زین قریشی اور متعدد رہنما گرفتار
پی ٹی آئی کا شیرازہ بکھر چکا، ’ڈو اینڈ ڈائی‘ والے جلسے کا کیا ہوا؟ ڈاکٹر مصدق ملک
بیلاروس کے وفد کی اسلام آباد آمد، صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کل آئیں گے
پی ٹی آئی احتجاج؛ لاہور، راولپنڈی اور پشاور کے درمیان ٹرین سروس بھی بند کردی گئی
پی ٹی آئی رہنما گرفتاریوں کیلئے خود رابطے کررہے ہیں: عطا تارڑ
مسافروں کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر روکے جانے سے متعلق وضاحت آگئی
عوام نے پی ٹی آئی کا احتجاج مسترد کردیا: امیر مقام
ملک کے مختلف شہروں میں سوشل میڈیا سروسز متاثر ہونے کی اطلاعات
عمران خان کی رہائی کا واحد راستہ عدالتی و قانونی چارہ جوئی ہے: احسن اقبال