راولپنڈی ڈرائیونگ آفس کا لائسنس سسٹم بیٹھ گیا ، شہریوں کومشکلات کا سامنا

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) راولپنڈی ڈرائیونگ آفس کا لائسنس سسٹم بیٹھ گیا ،لائسنس سسٹم بیٹھ جانے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا رہا ،راولپنڈی ٹریفک پولیس کے آفس آنے والے شہری خوار ہوتے رہے ،سسٹم سلو ہونے کی وجہ سے دوردراز سے آنے والے شہری بھی پریشان دکھائی دیئے ،ٹریفک آفس میں رش لگ گیا۔
راولپنڈی سٹی ٹریفک پولیس کے مطابق سسٹم سلو ہے بہتر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔