بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کے وارنٹ جاری نہیں ہوئے، ان کی گرفتاری مطلوب نہیں ہے۔
راولپنڈی میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ سے بانی چیئرمین اور بشریٰ بی بی کا لینا دینا نہیں تھا اور نہ ہی القادر ٹرسٹ کی پراپرٹی بانی چیئرمین پی ٹی آئی یا بشریٰ بی بی کی ملکیت ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیب کی مرضی سے رقم سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں آئی، صرف بانی چیئرمین کو عدالت میں بلایا گیا، پوری کابینہ کو بلایا جانا چاہیے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ عدالت نے القادر ٹرسٹ پراپرٹی کیس میں ضمانت میں 13 دسمبر تک توسیع کر دی ہے۔