اسلام آباد/لاہور(نیوز ڈیسک) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 7 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی ، قیمتوں میں اضافہ اکتوبر کی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے جبکہ سوئی ناردرن نے گیس مزید 137.62فیصد مہنگی کرنے کی درخواست دائر کردی ۔نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک کے علاوہ تمام صارفین پر ہو گا۔دوسری جانب سوئی ناردرن نے گیس مزید 137.62فیصد مہنگی کرنے کی درخواست دائر کردی ۔
اوگرا کوگیس1715 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے جس میں قیمت میں اضافہ یکم جولائی2023 سے مانگا ہے ۔درخواست کے مطابق مالی سال2023-24 کیلئے181 ارب51کروڑ60 لاکھ روپے کمی کاتخمینہ ہے ، درخواست2023-24 کی آمدنی ضروریات میں کمی کو پورا کرنے کیلئے دائر کی گئی۔ سوئی ناردرن نے گیس کی قیمت2961 روپے98 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی درخواست کی ہے جبکہ گیس کی موجودہ قیمت1246 روپے49 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے ۔درخواست میں بقایاجات کی مد میں1209 روپے14 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ مانگا گیاہے ،روپے کی قدر میں کمی کی مد میں56 روپے48 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ مانگا گیا۔اوگرا کی جانب سے سوئی ناردرن کی درخواست پر سماعت11دسمبر کو ہوگی۔