سرگودھا(نیوز ڈیسک) سرگودھا شہر میں نجی بینک کی برانچ کا منیجر صارفین سے 25 کروڑ کا فراڈ کر کے روپوش ہو گیا جس کے غبن کے انکشاف پر بینک حکام اور ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کر دی۔زرائع کے مطابق سرگودھا شہر کے علاقہ سیٹلائٹ ٹاؤن چوک میں واقع نجی بینک کے برانچ منیجر نے صارفین سے کروڑوں کا فراڈ کر لیا اور
ان کے شور مچانے پر منیجر رپورش ہو گیا تو شہر کے متاثر افراد نے شیخ ذیشان، بیوہ ریحانہ عزیز، راجہ رفاقت،محمد ممتاز نے ایف آئی اے کو درخواست دی کہ بینک برانچ میں مبینہ طور پر ہمارے نام سے پلاٹ، مکان اور گاڑیوں کے نام پر کروڑوں روپے کا فراڈ کر لیا گیا جس میں ملوث ملازم کے فرار پر بینک انتظامیہ بات تک سننے سے انکاری ہے اس لئے معاملہ کی تحقیقات کرکے ہمارے ساتھ فراڈ کے ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔جس پر بینک حکام اور ایف آئی اے نے تحقیقات کر کے چھان بین شروع کر دی ہے۔